(محبت آباد رہتی ہے)
اگر تم یہ سمجھتے ہو
اُسے دیکھے بِنا , چُھوئے بِنا
درشن نہیں درشن ,
کوئی سنگم نہیں سنگم
اگر تم یہ سمجھتے ہو ,
محبت میں وجودِ یار کا ہونا ضروری ہے
ورنہ یہ ادھوری ہے
تو پھر تم خاک سمجھے ہو ,
ہو شرطوں پر تو پھر یہ تشنہ ایجاد رہتی ہے...
محبت جب تلک ہر شرط سے آزاد رہتی ہے ,
بہت آباد رہتی ہے...!!!
0 Comments